Delhi دہلی

جمہوریت کی پاسداری اور حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

قومی اردو کونسل میں 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب پرچم کشائی

نئی دہلی: جمہوریت ایک عظیم نعمت ہے جس کی پاسداری اور حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔ جمہوریت جہاں ہمیں بہت سارے سیاسی و سماجی حقوق سے بہرہ ور کرتی ہے وہیں ہمارے اوپر اس کی بقا اور استحکام کے حوالے سے کچھ ذمے داریاں بھی عائد ہوتی ہیں جنھیں نبھانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج کا دن محض جشن منانے کا دن نہیں ہے بلکہ یوم احتساب بھی ہے۔ آج کے دن ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ اپنے قومی فرائض کی ادائیگی میں کسی کوتاہی سے کام نہیں لیں گے۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو نثر و نظم کا ہندوستانی جمہوریت کے تحفظ میں غیرمعمولی کردار رہا ہے اور ہمارے شاعروں، صحافیوں اور تخلیق کاروں نے قومی شعور بیدار کرنے اور حب الوطنی کے جذبات کو مستحکم کرنے میں تاریخی رول نبھایا ہے۔ قومی اردو کونسل اس زبان کے فروغ و اشاعت کے لیے مختلف سطحوں پر کام کررہی ہے اور اس زبان کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ قبل ازاں قومی اردو کونسل کے صدر دفتر جسولہ میں پرچم کشائی تقریب کا نہایت تزک و احتشام سے اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے پرچم کشائی کی۔

Related posts

بی جے پی ایل جی کے ذریعے عہدیداروں کو دھمکی دے رہی ہے کہ اگر پانی بل معافی اسکیم کو لاگو کرنے دیا گیا تو آپ کی نوکریاں چھین لیں گے: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام ، سرکردہ رہنمائوں کی شرکت

Paigam Madre Watan

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے متعلق اداروں کے کلینڈر 2025 کا اجرا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment