Game کھیل

کالج آف انجینئرنگ منصورہ: الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبہ کا معروف کمپنی سن انفرا انرجیز میں انتخاب

مالیگاؤں (پریس ریلیز): شہر مالیگاؤں کی اولین انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) میں مختلف شعبہ جات میں ڈگری اور پالی ٹیکنیک انجینئرنگ کورسیز کامیابی سے جاری ہیں۔ کالج میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی بدولت ہر سال درجنوں طلبہ کو معروف نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ امسال بھی اس پلیسمنٹ سیل کی کوششوں سےپچاس فیصد سے زائد  طلبہ کا  مختلف کمپنیوں (بجاج، نوری سیس، آلائڈ ، اے ون ٹیک، کرن اکیڈمی، گیتے انفو ٹیک، سن انفرا    ، پارش، الفا بوائلر اور دیگر ) میں انتخاب ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں شعبۂ الیکٹریکل انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے دو ہونہار طلبہ پریم شندے اور پرافل دیسلے کا انتخاب تھانے شہر کی معروف کمپنی سن انفرا انرجیز میں ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے دونوں طلبہ کو جوائننگ لیٹر بھی موصول ہو چکے ہیں۔طلبہ کے  روزگار کو لیکر پروفیسر اسماعیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر) ہمہ وقت کوشش  کر رہے ہیں۔  اس کامیابی پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے دلی مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کالج ہذاکے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد اور پالی ٹیکنیک کے پرنسپل پروفیسر یعقوب انصاری نے بھی طلبہ کو مبارکباد دی۔ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر فہد اقبال نے اس کامیابی کو ادارے کی تعلیمی و تکنیکی معیار کا مظہر قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین (ڈین ریسرچ)، ڈاکٹر دلاور حسین (ڈین ایڈمیشن) سمیت جملہ اسٹاف نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related posts

All India Republic Day Gold Cup Chess Tournament for School Students in Hyderabad. on 26th January 2024. Will be held in Urdu Ghar Moghal Pura Near Asra Hospital Charminar Hyderabad.

Paigam Madre Watan

ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے دہلی کے 11 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

حیدرآباد میں اسکو لوں کے طلباء کے لئے آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس (شطرنج) کا 26/ جنوری کواردو گھر مغل پورہ میں انعقاد‎

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar