ہائی کمیشنز اور حکومتی اعلیٰ عہدیداران سے شکایت
نئی دہلی20ستمبر ، (پریس ریلیز) صحافت کے نام پر فراڈ اور دھوکہ بازی کرنے والے نقلی صحافی منجیت سنگھ چیف ایڈیٹر اجالا پنجاب کے خلاف بھارت کے اعلی عہدیداران یعنی وزیراعظم جناب نریندر مودی ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ ، وزیر برائے اطلاعات ونشریات کے جناب اشونی ویشنو ، وزیر برائے لیبر اینڈ امپارمنٹ جناب منسکھ منڈاویہ اور بھارت میں موجود کنیڈا ہائی کمیشن ، برٹش ہائی کمیشن ، ایمبسی یونائٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ سمیت اِن ممالک میں موجود بھارت کی ہائی کمیشنز میں شکایت درج کرا دی گئی ہے ۔ ان تمام شکایات کا ازالہ جلد ہونے کی امید ہے اور مستقبل میں ایسے فراڈ کو نیست و نابود کرنے کا یہ ٹھوس اقدام ہوگا ۔
تفصیل کے مطابق روزنامہ اجالا پنجاب کا چیف ایڈیٹر منجیت سنگھ جو ای میل کے ذریعے رابطہ کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ ہم ہندوستان میں اپنے اخبار کے پروجیکٹ کے سلسلے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت کرنے پر پتہ چلا کہ ہمیں اخبار کی پیج میکنگ کرانی ہے ، کچھ رائے مشورے کے بعد آٹھ لوگوں کی ایک ٹیم نے اجالا پنجاب اردو اور انگلش و ہندی کے ایڈیشن کا کام شروع کر دیا۔چونکہ صحافت جیسے پیشہ میں ابھی تک اس طرح کی ٹھگی کا معاملہ پیش نہیں آیالہذا شک و شبہ کا کوئی سائبہ نا تھا،ایڈیٹرس نے اڈوانس معاوضہ کا بھی کوئی مطالبہ نہیں کیا ، مہینوں کام کرنے اور ٹال مٹول کرنے کے بعد جب کہا گیا کہ پیسہ ادا کر دیں تاکہ آگے کا کام جاری رکھا جا سکے ، منجیت سنگھ کے ذریعے اکاونٹ نمبر تک مانگا گیا۔ بینک اکاونٹ دینے بعد مہینوں منجیت سنگھ فرضی ٹرانسفر انوائس بھیجتا رہا تاکہ آپریٹروں سے مزید دنوں تک کام کرایا جا سکے ، اور آر بی آئی کی گائڈ لائنس کی باتیں کہتا رہا۔ پوچھنے پر بار باریہی بتایاجاتا ہے کہ چند دن میں اکاونٹ میں پیسہ کریڈیٹ ہو جائے گا ، اگر نہیں کریڈیٹ ہوتا ہے تو پنجاب سے اپنے بھائی (اس کے مطابق جو کہ آئی ایس افسر ہے )اس سے پیسے بھجوا دوں گا۔ لہذا اس طرح کرتے کرتے مہینوں گزر گئے، جس پر آپریٹروں کوناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کام بند کرنا پڑا کہ جب پیسوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے توکام جاری رکھ کر کوئی فائدہ نہیں۔ مہینوں تک منجیت سنگھ نے کئی بار کام شروع کرانا چاہا اور کہا کہ پیسے آجائیں گے لیکن اب تک کوئی پیسہ موصول نہیں ہوا۔ جب منجیت سنگھ کو مکمل اعتماد ہو گیا کہ آپریٹر بلا معاوضے کے کام نہیں کریں گے تو اس نے آپریٹروں کی ٹیم کے تمام لوگوں کے فون نمبر کو بلاک کر دیا تاکہ کوئی اس سے رابطہ نہ کرسکے۔واضح رہے کہ اجالا پنجاب کے نام سے فراڈ کرنے والے منجیت سنگھ نے باقاعدہ اگریمنٹ بھی بھیج رکھا تھا۔ منجیت سنگھ کی پیدائش پنجاب کے کسی شہر کی ہے اور وہ کنیڈا کی شہریت لے کر وہیں سے یہ فراڈیے کام کر رہا ہے اور اپنے اخباروں کی بیج میکنگ وہ ہندوستان و دیگر ممالک کے آپریٹروں سے کرا رہا۔