Education تعلیم

اُردو یونیورسٹی میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا آغاز

حیدرآباد، (پریس نوٹ) ویجیلنس اور دیانت داری نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی نہایت ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ’ویجیلنس: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘کے زیر عنوان سے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 کے تحت منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے مخاطب تھے۔ پروفیسر عین الحسن نے دیانت داری کی اہمیت اور اس کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے مثبت اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے آغاز میں مانو کے دوسرے وائس چانسلر پروفیسر اے ایم پٹھان کی اہلیہ کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے دوران وائس چانسلر اور تمام حاضرین نے مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ونجا ایم، چیف ویجیلنس آفیسر، نے بھی اظہار خیال کیا اور ہوشیاری، دیانت داری اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک محتاط اور باخبر زندگی انسان کو بااخلاق اور دیانت دار بناتی ہے۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر افروز ظہیر نے کی، استقبالیہ کلمات جناب سی متیالہ راؤ نے پیش کیے، اور شکریے کے کلمات جناب حبیب احمد نے ادا کیے۔

Related posts

بین تہذیبی شعور بیداری کے لیے فلم فیسٹول کا اہم رول

Paigam Madre Watan

ہائیر ایجوکیشن منسٹر آتشی نے کیجریوال کے دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں شرکت کی، فارغ التحصیل طلباء کو ڈگری سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

نماز توحید اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور ایمان کے بعد سب سے اہم عمل اور معراج کا تحفہ ہے ۔مولانا خالد سیف اُللہ رحمانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment