گلبرگہ سلیمان خطیب یادگار تعلیمی، ثقافتی و امدادی ٹرسٹ گلبرگہ کے زیر اہتمام بروز ہفتہ، 13؍دسمبر 2025ء کو رات آٹھ بجے ڈاکٹر ایس ایم پنڈت رنگ مندر گلبرگہ میں ایک نہایت باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریاستی سطح پر اردو ذریعۂ تعلیم سے ایس ایس یل سی امتحان، مارچ 2025ء میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو سلیمان خطیب یادگار طلائی تمغوں، نقد انعامات، اسنادِ امتیاز، مومنٹوز اور قیمتی کتب سے نوازا گیا۔ پینتیسویں سلیمان خطیب یادگار گولڈ میڈل کا اعزاز گورنمنٹ ہائی اسکول کنّا ویلی، ضلع باویری کی طالبہ نذرین غوث محی الدین کو حاصل ہوا، جنہوں نے 625 میں سے 621 نشانات حاصل کر کے نمایاں کامیابی درج کی۔ انہیں پانچ گرام وزنی طلائی تمغہ پیش کیا گیا۔ دوسرا انعام دو طالبات کو دیا گیا جنہوں نے 625 میں سے 616 نشانات حاصل کیے۔ ان میں زوبیہ روحی نذیر پٹیل، ہیومن ایچ اردو ہائی اسکول گلبرگہ اور گورنمنٹ اردو ہائی اسکول ہنگنڈی، ضلع باگلکوٹ کی ایک طالبہ شامل ہیں۔ دونوں طالبات کو سات سات ہزار روپے نقد، سندِ امتیاز، مومنٹو اور انعامی کتب سے نوازا گیا۔ تیسرا انعام پانے والی طالبہ شگفتہ عبدالقادر بھی گورنمنٹ اردو ہائی اسکول کاناویلی سے ہیں ۔ لہزا انکی ٹیچر اسما بڑے بڑےکو اسکول کے لئے ستائشی سند پیش کی گئ۔، جنہیں پانچ ہزار روپے نقد کے ساتھ سندِ امتیاز، مومنٹو اور انعامی کتب پیش کی گئیں۔تقریب میں ٹرسٹ کے اراکین شاہین خطیب اور تمکین خطیب نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شمیم ثریا، معتمد ٹرسٹ نے مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اسی موقع پر معروف تھیٹر آرٹسٹ جناب ظفر محی الدین کو حکومتِ کرناٹک کی جانب سے راجیہ اتسو ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر سلیمان خطیب یادگار ٹرسٹ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اسی شام ادبی و ثقافتی ذوق کی تسکین کے لیے سلیمان خطیب کے کلام پر مبنی ایک شاندار میوزیکل ڈرامہ ”کیوڑے کا بن“ پیش کیا گیا، جو سلیمان خطیب کے مجموعۂ کلام ”کیوڑے کا بن“ سے ماخوذ ہے۔ یہ ڈرامہ طنز و مزاح، المیہ، رقص اور موسیقی کا دلکش امتزاج تھا، جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ ڈرامہ کے ہدایت کار علی احمد، منظرنامہ نگار نعیم جاوید اور موسیقار جسپال سنگھ مونی تھے۔ یہ میوزیکل ڈرامہ محکمۂ کنڑا و ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ ہمہ لسانی تھیٹر فیسٹیول کے موقع پر سلیمان خطیب یادگار ٹرسٹ اور رنگاینا گلبرگہ کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ شہر کے عوام و خواص کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو بے حد سراہا۔ آخر میں ڈاکٹر شمیم ثریا نے اس یادگار اور کامیاب پروگرام پر
Related posts
Click to comment

