Education تعلیم

بارہویں سائنس کے طلبہ دھیان دیں !      "MHT-CET 2026” امتحان کیلئے آن لائن رجسٹریشن  شروع

مالیگاؤں (پریس ریلیز)   ریاست مہاراشٹر کی تمام  انجینئرنگ  ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2026کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان  میں شریک ہونے کیلئے آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 12 ، فروری 2026 ہے اور  فارم نہ بھرنے کی صورت میں ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں  داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔  اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طلبہ کے پاس ” ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) ” رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ،  دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ( بارہویں کامیاب )  ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔واضح رہے اس مرتبہ آپار آئی ڈی (APAAR ID)  رجسٹریشن کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔  اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1300/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 1000/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرنا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں  Rs 2600 /- ،ریزرو کٹیگری میں  Rs 2000/-فیس بھرنا پڑے گی۔  واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔

Related posts

پروفیسر فیصل دیوجی اور ڈاکٹر عبد القدیر کو سر سید ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Paigam Madre Watan

جشن یوم یونانی 2024 کے موقع پراسٹیٹ تکمیل الطب کالج،لکھنؤ میں مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں فزکس کی بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

Paigam Madre Watan

Leave a Comment