National قومی خبریں

مولانا آزاد کی یوم پیدائش ( قومی یوم تعلیم) کے موقع پر مولانا آزاد میموریل اکادمی لکھنؤ کی جانب سے قومی ویبینار کا انعقاد ۔

تمام تعلیمی ادارے قومی یوم تعلیم کا انعقاد کرکے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کریں ۔ عبد القدوس ہاشمی ۔

لکھنؤ (پی ایم ڈبلیو نیوز) مولانا آزاد میموریل اکادمی لکھنؤ کی جانب سے ملک پہلے وزیرِ تعلیم ، مجاہد آزادی ، بھارت رتن امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی 136 ویں یوم پیدائش ( قومی یوم تعلیم) کے کی موقع پر ؛ آزادی کے بعد قومی تعمیر : مولانا آزاد کی حکمت عملی اور پالیسیاں ؛ کے موضوع پر قومی سطح پر ایک ویبینار کا اہتمام اکادمی کی جانب سے دن میں 11 بجے کیا گیا ہے۔ جو فیس بک براہ راست نشر ہوگا ۔ اس ویبینار میں ملک کی مذہبی ، سماجی ، ادبی ،و علمی شخصیات میں اسلامک سنٹر آف انڈیا کے صدر امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی ، ماہر ابوالکلامیات وسابق شعبہ صدر اردو رانچی یونورسٹی پروفیسر جمشید قمر ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی شعبہ صحافت کے صدر ادیب و ناقد کالمسٹ پروفیسر شافع قدوائی ، بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے شعبہ سماجی علوم کے صدر پروفیسر رودر پرساد ساہو ، اسی یونورسٹی کے شعبہ تعلیم کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر راج سرن شاہی و شعبہ قانون کی ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ احمد ، ٹیکنو کالج کے شعبہ صدر پروفیسر محمد اسامہ ، اکادمی کے صدر سینیر صحافی شارق علوی صاحبان اس موضوع پر روشنی ڈالیں گے ۔جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی نے تمام ، مدارس تعلیمی ،تکنیکی ، سماجی و سیاسی اداروں کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ وہ 11نومبر کو یوم تعلیم کے موقع پر تعلیمی ، ادبی ، ثقافتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کریں ۔ملک کو آزاد کرانے سے لیکر ہندوستان کی تعمیر نو میں مولانا آزاد کی قربانیوں و انکی دس سالہ تعلمی وزارت ،تغلیمی پالیسی ، ادارہ سازی ، ساینسی ، تکنیکی ، زراعت ، و معاشی ترقی میں انکی حکمت عملیوں اور انکی پالیسیوں کا بڑا دخل تھا جس سے ملک ترقی پر گامزن ہوا ۔ انکی شخصیت وملک کے لیے انکی خدمات کو موجودہ نسل کو بتانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا دیوالی کی چھٹی کے سبب جن اداروں میں تعطیل ہو ، کھلنے پرقومی یوم تعلیم کا انعقاد کر مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کریں ۔

Related posts

اتر پردیش اردو اکادمی میں عالمی یوم اردو کاانعقاد

Paigam Madre Watan

مسئلہ فلسطین ایک مذہبی مسئلہ ہے،مسجد اقصیٰ کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے!

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar