Education تعلیم

معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کے زیر اہتمام مسابقہ کا اقرا انٹرنیشنل اسکول کے گراونڈ میں حسن آغاز

نئی دہلی: ’’قرآن کریم آسمانی کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے دستورِ زندگی بنایا ہے اور اسے ابدی معجزہ قرار دیا ہے اور قیامت تک کے لئے اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔ بلاشبہ قرآن کریم کی تلاوت عبادت ہے اور اس کی تعلیم و تعلم دنیا کا بہترین مشغلہ ہے، اسی کے پیش نظر آپ کے محبوب ادارہ نے اس دوروزہ مسابقہ تلاوت کلام پاک اور حفظ ادعیہ ماثورہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بروقت ہمارے سماج و معاشرہ میں کلامِ الٰہی کے تعلق سے جو غفلت، کوتاہی اور سستی در آئی ہیں ان کا ازالہ اور تدارک کیا جاسکے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اظہر مدنی نے مسابقہ کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ادارہ کے ذمہ داران کے علاوہ مسابقہ کمیٹی اور علاقہ کے دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم، جیت پور قرآن کریم کی تعلیم و تدریس کی خدمت انجام دے رہا ہے جہاں سے اب تک درجنوں سے زائد طلبہ حفظ مکمل کرچکے ہیں،مسابقہ کی کڑی شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ادارہ کا فیض عوام،علاقہ کے دوسرے مکاتب و معاہد اورعصری دانش گاہوں کے طلبہ و طالبات کو عام ہوسکے۔پریس ریلیز کے مطابق اب تک تقریباً دو درجن سے زائد تعلیمی اداروں کے ڈیڑھ سو سے زائدطلبہ و طالبات نے شرکت کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے اور اس مسابقے کو لے کر علاقہ کے مکاتب، مدارس اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور دیگر مرد و خواتین کے مابین کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔میٹنگ میں سبھی شرکاء نے پروگرام سے متعلق تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور ہر ممکن مسابقہ کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔بعد میں مسابقہ کے کوآرینیٹر قاری عبدالرحمن ثاقبی کے شکریے پر اس جائزہ میٹنگ کے اختتام ہوا۔پریس ریلیز کے مطابق اس مسابقہ کے نتائج کا اعلان۲۴؍فروری ۲۰۲۴م،بروز سنیچر ایک عظیم اجلاس بعنوان ’’جلسۂ سیرت النبی ﷺ‘‘ میں عمل میں آئے گا جس میں دہلی و بیرون دہلی کے کبار علمائے کرام اور عظیم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔اس میٹنگ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں مسابقہ کے کوآرڈینیٹر قاری عبدالرحمان ثاقبی،سعیدالرحمٰن نورالعین سنابلی، مولانا محمد عرفان احمد تیمی، ماسٹر اشفاق احمد، حافظ محمد خالد، معین احمد، محمد عامر، ایاز احمد بخاری،عبدالماجد اور مولانا امیر احمد قابل ذکر ہیں۔

Related posts

ڈپارٹمنٹ آف انگلش ، اردو یونیورسٹی میں داخلے جاری

Paigam Madre Watan

شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایرانی وفد کی آمد

Paigam Madre Watan

سید انعام الرحمن کوٹرانسلیشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar