National قومی خبریں

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو خواتین کی با اختیاری کیلئے سرگرم و فعال کامیابیوں کے عوض اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی (ریلیز/ مطیع الرحمن عزیز)عالمہ ڈاکٹر نوہیر شیخ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر ور ایک بزنس ٹائکون شخصیت کی حامل کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ٹائمز ایگزیمپلری ایوارڈ شو میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کامیابیوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو عورتوں کے امپاورمنٹ اور بہبود کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا، ڈاکٹر شیخ جو ایک کثیر جہتی شخصیت، اور ایک کاروباری اور سیاست دان کے طور پر اپنے کردار کے لیے مشہورہیں ، نے لوگوں کے دلوں پر ایک دائمی اثر ڈالا ہے۔
ہیرا گروپ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن اور با نیہ کے طور پر انہوں نے کاروباری ڈھانچے کو نمایاں طور پر تشکیل دیا ہے۔ مزید برآں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی با نیہ اور موجودہ صدر کے طور پر ان کا کردار خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاسی وکالت میں شامل ہونے کے لیے ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ا ±ن کا سفر خواتین کی تعلیمی ضروریات کے حل کرنے پر مبنی تھا۔انہوں نے 19 سال کی عمر میں لڑکیوں کے لیے دینی اور دنیاوی تعلیم کا آغاز کیا، اور بعد میں 1998 میں تمام تر سہولیات سے آراستہ تربیتی اور تعلیمی مرکزی ادارہ قائم کیا۔ یہ ادارہ جو 150 طالبات کے ساتھ شروع ہواتھا ، اب یہ اپنے آپ میں خود ایک مثال ہے کہ وہ ایک معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس میں 1200 طالبات مفت تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ 2007 میں اپنی تعلیمی اقدامات میں مزید توسیع کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے چندرگری گاو ¿ں میں ایک رہائشی اسکول قائم کیا۔ مالی چیلنجز کا سامنا ہونے کے باوجود انہوں نے مضبوط ارادہ کا مظاہرہ کیا اور آمدنی کے دیگر ذرائع حاصل کرنے کے لیے متبادل راستے اپنائے ۔ جو ان کی تعلیم کے ذریعے قوت اور مضبوط کرنے کی اصرار پر زور دیتی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی متاثر کن خدمات کے اعتراف میں ممبئی رتن ایوارڈ (2013)، بھارت گورو ایوارڈ (2014)، اور باوقار راجیو گاندھی شرومنی ایوارڈ جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔ عالمی سطح پر پہچان 2018 میں بزنس لیڈرشپ آئیکون ایوارڈ کی شکل میں آئی، جسے متحدہ عرب امارات حکومت کے ایک وزیر نے پیش کیا، جو بزنس کے میدان میں ان کی قیادت کا اعتراف ہے۔اپنی کامیابیوں کے باوجود عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے مشن پر مضبوطی سے قائم اور دائم ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے تئیں ان کی لگن واضح ہے، جس کی توجہ پسماندہ طبقے کی ترقی اور لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی بانیہ اور ہیرا گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پرعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سیاسی جس میں بزنس اچیومینٹ، سماجی ذمہ داری، اورخواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ثابت قدمی اور عزم کے امتزاج کی اپنے آپ میں ہی ایک اعلی مثال ہیں، سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ تعلیم اور سیاسی نمائندگی کے ذریعے خواتین کو مضبوطی فراہم کرنا ہی اہم مقصد ہے۔

Related posts

محمدیہ عیدگاہ پر نماز عیدالاضحی

Paigam Madre Watan

حیدر آباد ممبر پارلیمنٹ سیٹ کیلئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Paigam Madre Watan

گجرات کی سنگھی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar