National قومی خبریں

7جنوری2024 کو مدورائی میں ایس ڈی پی آئی کا سیکولرازم غالب رہے کے عنوان سے "تحفظ سیکولرازم کانفرنس "کا انعقاد

تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری ای پلنی سوامی مدعو


چنئی ( پی ایم ڈبلیو نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو کی جانب سے آنے والے 7جنوری 2024کو مدورائی میں سیکولرازم غالب رہے کے عنوان کے تحت ایک عظیم الشان "تحفظ سیکولرازم کانفرنس "کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کے ریاستی صدر نیلائی مبارک نے تمل ناڈو کے اپوزیشن پارٹی لیڈر و سابق وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے (AIADMK ) پارٹی کے جنرل سکریٹری شری ایڈا پاڈی ۔ پلنی سوامی سے ملاقات کی اور ایس ڈی پی آئی کے” تحٖفظ سیکولرزام کانفرنس” میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کی درخواست کے ساتھ دعوت نامہ پیش کیا۔شری پلنی سوامی نے بخوشی دعوت نامہ قبول کرلیا۔ اس موقع پر سابق وزیر شری ویلومنی اور ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر عبدالحمید، ریاستی جنرل سکریٹری نصرالدین، ریاستی سکریٹری اے کے کریم اور ایس ڈی پی آئی جنوبی اور شمالی چنئی کے عہدیداران موجود رہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی و دیگر قومی لیڈران کے علاوہ متعدد سیکولر پارٹیوں کے لیڈران اور سیکولرازم کے علمبردار شخصیات شرکت کریں گے۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن کا ممبئی میں اجرا

Paigam Madre Watan

मेरी लड़ाई अन्याय और अत्याचार के खिलाफ होगी

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप कानूनी सर्वोच्चता द्वारा पूर्णतः समर्थित है

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar