Delhi دہلی

آپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے نیپالی پارک میں آگ متاثرین تک امدادی سامان رات بھر جاگ کر پہنچائی

اطلاع ملتے ہی ہم نے فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا: درگیش پاٹھک


نئی دہلی،(پی ایم ڈبلیو نیوز) دو دن قبل آپ لیڈر درگیش پاٹھک کے اسمبلی حلقہ راجیندر نگر کے لوہا منڈی نیپالی پارک میں آگ لگنے سے وہاں رہنے والے لوگوں کی کچی بستیاں تباہ ہو گئیں۔ جیسے ہی یہ خبر ایم ایل اے درگیش پاٹھک تک پہنچی، وہ اپنے کارکن ساتھیوں اور فائر بریگیڈ کے ساتھ آدھی رات کو موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈاور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ درگیش پاٹھک نے فوری طور پر تمام متاثرین کے لیے کھانے، واٹر پروف ٹینٹ، سونے کے لئے گدے، لحاف، پانی وغیرہ کا انتظام کیا۔ درگیش پاٹھک پوری رات جاگتے رہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ایک متاثرین تک امدادی سامان پہنچیا جاسکے۔ آج دوسرے دن بھی "آپ” لیڈر نے متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں کچی بستیوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جب تک کچی بستیاں تیار نہیں ہو جاتیں، متاثرین کو دن میں تین وقت کا کھانا، واٹر پروف ٹینٹ، گدے، لحاف، پانی وغیرہ ملتا رہے گا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے۔انہوں نے اے اے پی لیڈر درگیش پاٹھک کو اپنا ایم ایل اے منتخب کیا، جنہوں نے اس مشکل وقت میں انہیں نہیں چھوڑا۔ لوگوں نے درگیش پاٹھک کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، راجیندر نگر ایم ایل اے اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے اپنے بیان میں کہا کہ لوہا منڈی کے نیپالی پارک میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہم سب موقع پر پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔ لوگ اتنی سردی میں سڑکوں پر نکل آئے تھے اور انہیں یوں روتے دیکھا نہیں جا رہا تھا۔ ایسے میں ہم نے اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر رات بھر متاثرین کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا۔ میں نے ہدایات دیں اور وہاں واٹر پروف ٹینٹ، گدے اور لحاف کا انتظام کیا۔ تمام تر انتظامات کے بعد اب عوام کچھ راحت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور میں اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک گھر کی ضرورت ہے، اس لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں تمام خاندانوں کے لیے نئی کچی بستیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ میں اس طرح کے انتظامات کے لیے وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب تک تمام کچی بستیاں تیار نہیں ہو جاتی، تینوں ٹائم کا کھانا وقت پر ملے گا۔ میں خود اس بات کو یقینی بنا رہا ہوں کہ امدادی سامان وقت پر لوگوں تک پہنچے۔ پورا مسئلہ حل ہونے تک متاثرین سے ملتا رہوں گا۔ میں ان کی مدد کے لیے جو بھی کر سکتا ہوں کرنے کو تیار ہوں۔

 

Related posts

منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا بی جے پی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے: عمران حسین

Paigam Madre Watan

وزیر پی ڈبلیو ڈی آتشی نے منڈاولی میں سڑک کی خستہ حالی پر پرنسپل سکریٹری پی ڈبلیو ڈی کی سرزنش کی

Paigam Madre Watan

The academic year 2024-25 at Jamia Niswan Al Salafia Tirupati is set to commence

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar