Delhi دہلی

تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کر ے گا ۔عامل ملک

ہمدردفاؤنڈیشن اور شمع این جی او کے مشترکہ تعاون سے شری رام کالونی کے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم


نئی دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز) شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (MREC )کے تعاون سے نزد رحمانی مسجد شری رام کالونی کھجوری میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔تقریب میں شریک مقامی کونسلر عامل ملک نے کہا کہ آج ہم سب ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیںاور ہم اپنے علاقے کے غریبوں میں کمبل تقسیم کرنے پر شمع این جی او کے مشکور ہیں کیونکہ جو زمین پر رہنے والوں پر رحم کرتا ہے آسمان والا ان پر رحم کرتا ہے، ہم عوام الناس کی ہر طرح سے خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔معروف شرف نانپاروی نے غریبوں میں کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کرنے پر شمع این جی او کے نائب صدر حاجی شفیق سیفی اور ماجد قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہم غریبوں اور مزدوروں کو دیے گئے تحفے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رحمانی مسجد کے امام و خطیب مفتی یونس قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کی خدمت کرنا پسند کرتا ہے اور خدمت کرنے والوں پر اس کی رحمتیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں۔شمع این جی او کے نائب صدر حاجی شفیق سیفی نے شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں غریبوں، مزدوروں اور کمزوروں کو بہتر صحت ،تعلیم اور روزگارسے منسلک اور مدد کرنے لئے منتخب کیا۔قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ آنے والے وقت میں شمع این جی او کی طرف سے آپ کے علاقے میں ایک عظیم الشان مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں موتیا بندکے آپریشن، خواتین، بزرگوں، بچوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات تقسیم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی’ سواندھی لون اسکیم ‘کے لیے میونسپل کونسلر عامل ملک کے ساتھ شراکت کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے قومی صدر مرزا شاہد چنگیزی نے کہا کہ ہم ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمبل کی تقسیم میں بھرپور تعاون کیا، ہماری تنظیم گزشتہ ۲۷سالوں سے بہتر تعلیم، صحت، لوگوں کو روزگار سے جوڑنے اور معاشرے میں بھائی چارے کے لیے کام کر رہی ہے۔کمبل تقسیم کرنے میں حاجی شفیق سیفی ،ماجد قریشی، محمد صابر، شہزاد، کفیل، ندیم قریشی، اسلم، چودھری ی پرویز، اسلام، واحد قریشی، ظہیر، ڈاکٹر انیس، فرزانہ ،شاہد انصاری، شاہد خان شمی، محمد عامر، فہیم شاہد، محمد ابو قمر، محمد صابر، نوشاد خان، انس قریشی، سید صادق، فاضل خان، اریب، زکریا، وسیم خان وغیرہ نے تعاون کیا۔

Related posts

Lawyer Dushyant Dave went to extreme lengths and crossed all ethical boundaries to defeat the Heera Group.

Paigam Madre Watan

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار جاری

Paigam Madre Watan

शिक्षा और उद्योग के बीच सौहार्दपूर्ण संबंधों को बढ़ावा देने में एमईपी सौहार्द्र पैदा करने के दृष्टिकोण के प्रति प्रतिबद्ध: डॉ. नौहेरा शेख

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar