حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) شعبۂ کمپیوٹر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’کمپیوٹر سائنس میں ابھرتے ہوئے تحقیقی رجحانات‘‘ پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا کل افتتاح عمل میں آیا ۔یہ پروگرام 20؍ جنوری تک جاری رہے گا۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی نے کسی بھی ادارے کی تعلیمی ترقی میں تحقیق کی اہمیت کو واضح کیا۔ پروفیسر پردیپ کمار، صدر شعبہ، کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی نے شعبہ کی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔پروگرام کا مقصد فیکلٹی کو جدید ترین پیشرفت، طریقہ کار، اور معاصر کمپیوٹر سائنس کی تحقیق کو تشکیل دینے والے بین موضوعاتی تعاون کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کی زیر نگرانی مباحثوں اور مختلف سیشنس کے ذریعے شرکاء جدید موضوعات پر تفصیلی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر سید امتیاز حسن، اسوسیئٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ جناب محتشم پاشاہ قادری، اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرڈنیٹر پروگرام نے ایف ڈی پی کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ اس پروگرام کی کنوینر محترمہ خالدہ افروز، اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
next post
Related posts
Click to comment