قومی سمینار سے ماہرین کا خطاب
بیدر۔(پی ایم ڈبلیو نیوز )اہین ادارہ جات بیدر اور مولانا آزاد نیشنل اُردو یویونیورسٹی حیدرآباد کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ مُختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو عصری علوم سے جوڑنے کی غرض سے دونوں اداروں کے درمیان یادداشت مفاہمت پر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار جناب شیخ اشتیاق احمدصاحب اور شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے چیئرمین جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے دستخط کئے۔مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن بیدر کی جانب سے 4سالہ بی ایڈ پروگرام سے متعلق دو روزہ قومی سمینار کے افتتاحی اجلاس سے پروفیسر بی ایس برادر وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر ،پروفیسر وائی شری کانت پرنسپل آر آئی بیدر ،پروفیسر جی آر انگادی سی یو کے ،پروفیسر پی شنکر عثمانیہ یونیورسٹی ،مولاناآزاد یونیورسٹی کے درجِ ذیل پروفیسر صدیقی محمد محمود،پروفیسر رضا اللہ خان ،پروفیسر این رنجا ،پروفیسر عبدالسمیع صدیقی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عبدالحسیب بھی موجود تھے۔ڈاکٹر حنا حسن نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔پروفیسر ایم ونجا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ڈاکٹر طالب اطہر انصاری نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔