Game کھیل

پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کا ایک اور شاندار تاریخی ریکارڈ

پاکو ٹیم نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں 23 تمغے جیتے

حیدرآباد،ف چند سال میںپاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی حیدرآبادنے وہ کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں جس کی مثال ایک چمکتے ہوئے روشن ناقابالِ فراموش ریکارڈ کی طرح مارشل آرٹ کی دنیا میں جگمگاتا رہے گا ۔پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی حیدرآباد نے 3 فروری سے 4 فروری 2024 تک راجیو گاندھی پورٹ انڈور اسٹیڈیم وشاکھاپٹنم آندھرا پردیش میں منعقد ہ 7ویں بین الاقوامی کراٹے چیمپئن شپ-2024 میں 23 تمغے جیتے ہیں۔ڈاکٹر سمن تلوار (سپریم مارشل ایکٹر) جو چیمپئن شپ کی مہمان خصوصی تھیں، شیحان حیدر علی ایونٹ ڈائریکٹر اور شیحان تاج الدین بانو جنہوں نے اس ایونٹ کا انعقاد کیا اور 6 ممالک اور 1277 طلباء شریک رہے ۔پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی حیدرآبادمیڈل جیتنے والوں کے نام اس طرح ہیں ۔2) سید طالب حسین سینئر مرد کمائٹ -75 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔3) سیدہ فریدہ سلطانہ جونیئر خاتون کمائٹ -61 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔4) سیدہ شافعیہ سلطانہ جونیئر خاتون کمائٹ -60 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔5) سیدہ رودینہ سب جونیئر خاتون کمائٹ -45 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔6) سید غوث محی الدین حسین کیڈٹ مرد کمائٹ -35 کلوگرام ویٹ کیٹیگری نے گولڈ میڈل جیتا۔7) محمد فتح علی جونیئر مرد کمائٹ -65 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔8) فصاحت احمد خان سینئر مرد کمائٹ -70 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔9) خدیجہ الکبری جونیئر خاتون کمائٹ -55 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔10) سید عبداللہ حسین کیڈٹ مرد کمائٹ -50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری نے گولڈ میڈل جیتا۔11) سیدہ ارحام سب جونیئر خاتون کمائٹ -65 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔12) ثناء سلطانہ سینئر خاتون کمائٹ -60 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔13) صفا سلطانہ سینئر خاتون کمائٹ -50 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔14) مہک بیگم سینئر خاتون کمائٹ -60 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔15) سید احمد قادری کیڈٹ میل کمائٹ -40 کلوگرام ویٹ کیٹیگری نے گولڈ میڈل جیتا۔16) سیدہ سمیعہ فاطمہ سب جونیئر خاتون کمائٹ -45 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔17) سیدہ کلثوم درخشا ںخاتون سب جونیئر خاتون کمائٹ -50 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔18) ایم اے کریم سب جونیئر مرد کمائٹ -55 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔19) محمد سہیل سب جونیئر مرد کمائٹ -60 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔20) محمد کیف سب جونیئر مرد کمائٹ -45 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔21)سید صادق حسین سب جونیئر مرد کمائٹ -50 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔22) سید انکشاف مہدی سب جونیئر مرد کمائٹ -60 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔23)سید احمد مرتضیٰ حسین ویٹرنز میل کمائٹ -85 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔یہ سب پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے بانی صدر اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر شیحان سید افتخار حسین (AKF جج) کی سرپرستی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ریاست تلنگانہ (سر زمین دکن) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیدافتخار حسین جو مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا بلند مقام اور ایک منفرد پہچان رکھتے اس میدان میں کامیابی کے پرچم لہراتے ہوئے انقلاب برپا کیا ہے۔ مارشل آرٹس کی دنیا میں باصلاحیت ماہر کوچ کی حیثیت سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنااور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بہترین کوچ کے لیے دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

Related posts

ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے دہلی کے 11 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

 Last Date for Registration is 15 th January 2024

Paigam Madre Watan

حیدرآباد میں اسکو لوں کے طلباء کے لئے آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس (شطرنج) کا 26/ جنوری کواردو گھر مغل پورہ میں انعقاد‎

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar