National قومی خبریں

پنجاب اردواکیڈمی کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات واعزازات انعقاد

اکیڈمی کی فعالیت اور کارکردگی سے خوش ہوکر سردار کلتار سندھواں نے کیا پانچ لاکھ دینے کا اعلان

مالیرکوٹلہ ،پنجاب اردو اکیڈمی مالیرکوٹلہ (محکمہ اعلیٰ تعلیم ولسانیات ،حکومت پنجاب )اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے سردار بھگونت سنگھ مان ، عزت مآب وزیر اعلیٰ، حکومت پنجاب و چیئرمین، پنجاب اردو اکیڈمی کی سرپرستی، سردار ہرجوت سنگھ بینس، عزت مآب وزیر محکمہ اعلیٰ تعلیم ولسانیات ،حکومت پنجاب و سینئر وائس چیئرمین ، پنجاب اردو اکیڈمی کی رہنمائی اور ڈاکٹرمحمد جمیل الرحمن، ایم ایل اے، مالیرکوٹلہ و وائس چیئرمین، پنجاب اردواکیڈمی کی زیرِ قیادت بہترین کارکردگی کا مظاہر پیش کر رہی ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان وادب کی بقاء اور ترویج وترقی کے لیے ادبی تقاریب کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ اسی لڑی کے تحت اکیڈمی کی جانب سے ’’سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعزازاتـ‘‘ اوراکیڈمی کی طبع شدہ کتب کی ’’رسم اجراء‘‘ کا انعقاد بتاریخ 24؍فروری2024 بروز سنیچر بوقت صبح 10:30بجے اقبال آڈیٹوریم،پنجاب اردواکیڈمی، مالیرکوٹلہ میں کیا گیا۔ اس عالیشان تقریب میں بطور مہمان خصوصی سردار کلتار سنگھ سندھواں صاحب، عزت مآب اسپیکر، پنجاب ودھان سبھا، چنڈیگڑھ تشریف لائے اورتقریب کی صدارت ڈاکٹرمحمد جمیل الرحمن صاحب، ایم ایل اے، مالیرکوٹلہ و وائس چیئرمین پنجاب اردواکیڈمی نے فرمائی۔
سالانہ تقریب کا آغاز مہمان خاص اور صدر محفل کے دست مبارک سے شمع روشن کرکے کیا گیا۔رسمی طور پر آئے ہوئے سبھی مہمانان کا استقبا ل ڈاکٹر رنجودھ سنگھ، سکریٹری ، پنجاب اردواکیڈمی نے اپنے استقبالیہ کلمات کے ساتھ کیا۔ اکیڈمی کے انچارج جناب محمد صادق نے اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2023-24 تفصیل کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد جناب اجمل شیروانی نے اپنی مترنم آواز میں صوفیانہ کلا م اور غزل پیش۔ سالانہ تقریب کی اس عظم الشان محفل میں قوّالی کا اہتما م بھی کیاگیا۔جناب غلام رسول قوّال نے اپنی مترنم آواز میںقوّالیاں پیش کیں جسے سن کرمہمان خاص ، صدر محفل اور ہال میں موجوس سبھی شرکاء نے جھوم جھوم کر داد تحسین پیش کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔اس پُروقار ادبی تقریب کی نظامت معروف شاعرو صحافی جناب ساجد اسحاق نے منفر لب و لہجہ میں بحسن و خوبی انجام دی۔
اس سالانہ تقریب کی صدار ت فرما رہے ڈاکٹرجمیل الرحمن نے اپنے خطبے کا آغاز سردار کلتار سنگھ سندھواں صاحب کی بطور مہمان خصوصی تشریف آوری پر استقبالیہ کلمات کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھواں صاحب کی اتنی مصروفیات کے باوجود آج کی اس تقریب میں شرکت کرنا ان کی اردو ، اردو والوں اور اہلیان پنجاب بالخصوص اہلیان شہر سے محبت کا زندہ ثبوت ہے۔ انہوں نے اردو اکیڈمی کی کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے آئے دن پنجاب کے کسی نہ کسی خطے میں اردو تقریب کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ آج کی اس تقریب میں دیے جانے والے سبھی اعزازات کے بارے میں اپنے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو نے جا رہاہے کہ اکیڈمی کی جانب سے اردو کے ادباء وشعراء کو اردو کے بڑے اعزازات سے نوازا جا رہاہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اکیڈمی کی جانب سے پنجاب کے آٹھ اضلاع میں پہلی مرتبہ قائم کیے گئے اردو تعلمی مراکز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے پنجاب میں اردو کی درس تدریس کو زندہ کیا جا سکے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج کی اس تقریب میں شعراء ادباء کے ساتھ ساتھ طلباء طالبات کو بھی اردو مضمون میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے پر نقد انعامات و اعزازات سے نوازا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے طبع شدہ کتب کی اجراء بھی آج کی اس تقریب میں کی جائیگی۔ڈاکٹر جمیل الرحمن نے مزید کہا کہ اس سال جو کچھ بھی اکیڈمی کی جانب سے اردو کے فروغ کے لیے کیا گیا آئندہ سال اس سے کہیں بڑھ کر کیا جائے گا۔
سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعزازات میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے عزت مآب سردار کلتار سنگھ سندھواں نے اپنے خصوصی خطبے میں کہا کہ آج کی اس تقریب میں شرکت کرکے مجھے بے حد مسرت محسوس ہورہی ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مجھے ایسی ادبی تقاریب میں ضرور بلایا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اردو ایک میٹھی زبان ہے جو کہ پنجا ب میں پیدا ہوئی مگر جس کے بارے میں آج یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ زبان ختم ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس زبان کو کبھی بھی ختم ہونے نہیں دیا جائیگا۔ سندھواں صاحب نے کہا کہ کچھ لوگ زبانوں کو مذہب کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بلکہ زبان ہر ایک کسی کی مذہب کے ماننے والوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان ہو یا پھر سیاست ان دونوں کو کسی بھی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری مادری زبان تو اردو ہماری خالہ زبان ہے۔عزت مآب اسپیکر صاحب نے کہا کہ پنجاب اردو اکیڈمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہر پیش کررہی ہے جس سے ایک دلی خوشی کا احساس ہوتاہے۔پنجاب اردو اکیڈمی کی بہترین اور حوصلہ کن کارکردگی سے خوش ہوکر انہوں نے اکیڈمی کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا جس سے محبان اردو میںآپ کی اردو سے محبت کو دیکھتے ہوئے ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سبھی نے تالیوں کے ساتھ آپ کے اس اعلان کو خوب داد تحسین پیش کی۔
اکیڈمی کی اس سالانہ تقریب میںاس کے بعد مہمان خصوصی سردار کلتار سنگھ سندھواں ، عزت مآب اسپیکر، پنجاب ودھان سبھا، چنڈیگڑھ اورتقریب کی صدارت فرما رہے ڈاکٹرمحمد جمیل الرحمن ، ایم ایل اے، مالیرکوٹلہ و وائس چیئرمین پنجاب اردواکیڈمی کے دست مبارک سے اعزازات پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔جس میں ’تاحیات حصولیابی اعزاز‘ جناب کرنیل سنگھ سردار پنچھیؔکوپروفیسر محمد جمیل کے سپاسنامہ پڑھنے کے ساتھ پیش کیاگیا۔ اس کے بعداردو نثر اعزازات میں ’سعادت حسن منٹواردو نثر اعزاز‘ جناب محمد بشیر مالیرکوٹلوی کوجناب رمضان سعید کے سپاسنامہ ، ـ’کرشن چندر اردو نثر اعزاز‘ ڈاکٹر رینو بہل کو ڈاکٹرروبینہ شبنم کے سپاسنامہ اور ’راجندرسنگھ بیدی اردو نثر اعزاز‘ جناب انوار احمد انصاری کو ڈاکٹرمحمد شفیق تھند کے سپاسنامہ پڑھنے کے ساتھ پیش کیاگیا۔اس کے بعد اردو شاعری اعزازات میں ’علامہ اقبال ؔ اردو شاعری اعزاز‘ ڈاکٹرندیم احمد ندیم ؔ کو ڈاکٹر محمد اشرف کے سپاسنامہ،’تلوک چند محرومؔ اردو شاعری اعزاز‘ جناب انجم قادرؔ کوجناب ایم انوار انجم کے سپاسنامہ اور ’کنور مہندرسنگھ بیدی اعزاز‘ جناب خوشبیرسنگھ شادؔ کو ڈاکٹرمحمد سلیم زبیری کے سپاسنامہ پڑھنے کے ساتھ پیش
پیش کیا گیا۔
تقسیم انعامات و اعزازات اور رسم اجراء کی اس سالانہ تقریب میں اس کے بعد اکیڈمی کے مالی تعاون سے طبع شدہ کتب کی اجراء
کی گئی۔ جس میں اذکار:محمد بشیرمالیرکوٹلوی، زنبیل رنگ:ملکیت سنگھ مچھانہ، فیضان محبت : ڈاکٹررینوبہل، شاعرعوام: شعیب قریشی، دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی: محمد نصیر رمضان، گر سفر: ڈاکٹرمحمد ایوب، آئینے اور عکس: ایم انوار انجم، اردو قوائد اور کہانیاں: ڈاکٹر علی عباس، روشنی کاسفر: ڈاکٹرششی کانت اُپّل، میراث قلم: ڈاکٹر محمد اقبال، اردو رباعی میں انسانی اقدار کی تلاش: ڈاکٹرعمرانہ خاتون، سلام وپیام:ڈاکٹرریحان حسن، مشرقی پنجاب میں اردو تحقیق کا سفر: ڈاکٹرمحمدعرفان ملک، جس کوٹلہ نہیں دیکھا: ڈاکٹرمحمدرفیع اور پنجاب کے اردو فکشن نگار: ڈاکٹرمحمد شفیق تھندکی کتب شامل ہیں۔اس تقریب میں اکیڈمی کے مالی تعاون سے ادبی تقاریب کا انعقاد کرنے والی رجسٹرڈ انجمنوںاور سوسائٹیوں کااعزاوکرام کیا گیا۔ جن میں افسانہ کلب رجسٹر، مالیرکوٹلہ، نواب شیرمحمدخاں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈاسٹڈیز، مالیرکوٹلہ، رائل کلچرل فورم رجسٹرڈ، پٹیالہ، شعبۂ اردو، پنجاب یونیورسٹی ، چنڈیگڑھ اور انجمن فروغ ادب رجسٹر، مالیرکوٹلہ کے نام قابل ذکر ہیں۔اس سالانہ تقریب میں شہر کے معروف صحافیوں کا بھی اعزاز و کرام کیا گیا ۔پنجاب اردواکیڈمی کی اس سالانہ تقریب میں پنجاب کی سبھی یونیورسٹیز اور پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء طالبات جن میں ایم اردو، گریجوایشن ، بارھویں جمات اور دسویں جماعت میں اردو مضمون میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازاگیا۔اس سالانہ تقریب میں کل ایک سو ایک انعامات و اعزازات پیش کیے گئے۔صوبائی سطح کی اس تقریب میں پنجاب کے مختلف حصوں اور مالیرکوٹلہ سے ایک بڑی تعداد میں معززشخصیات، طلباوطالبات اور اعلی آفسر صاحبان نے شرکت کی اور محفل قوّالی و خطباسے محظوظ ہوئے۔

Related posts

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے میں لاپروائی نہ کریں:واصف حسن واعظی

Paigam Madre Watan

اکشرا اسکول شکاری پور میں نواں کنڑا چلڈرنس ادبی وثقافتی کانفرنس

Paigam Madre Watan

علاج ومعالجہ کی خدمات کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار تسلیم کیا جاتا ہے:ڈاکٹرذو الفقارعلی اعظمی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar