Delhi دہلی

سنجے سنگھ منگل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیں گے، عدالت سے ملی اجازت

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے پارلیمنٹ میں جانے اور راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے کی اجازت دے دی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے جیل انتظامیہ کو سنجے سنگھ کو 19 مارچ کو حلف لینے کے لیے پارلیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جنوری میں "آپ” کے ایم پی سنجے سنگھ راجیہ سبھا کے ارکان دوسری بار منتخب ہوئے ہیں، منتخب ہونے کے باوجود سنجے سنگھ کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے حلف نہیں دلایا جا سکا تھا ۔ لیکن اب حلف کی منظوری دے دی گئی ہے۔دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جیل اتھارٹی کو سنجے سنگھ کو 19 مارچ کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے کے لیے پارلیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سنجے سنگھ کی بطور رکن پارلیمنٹ یہ دوسری میعاد ہے، جنہوں نے عوامی مفاد کے تمام مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار جرات مندی سے کیا ہے۔ آج اگر چہ وہ سیاسی نفرت کی وجہ سے حکمران جماعت کے ہاتھوں قید ہیں لیکن پورا ملک ان کی پارلیمنٹ میں بلند آواز اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا گواہ ہے۔

Related posts

ایس ڈی پی آئی وقف املاک کو بچانے کے لیے ہموار ٹربیونلز اور پورٹل کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ یاسمین فاروقی

Paigam Madre Watan

जामिया निस्वान अस्सलाफिया तिरूपति में बकराईद की छुट्टी

Paigam Madre Watan

Heera Group : Property Settlement Better for Both Company and Investors

Paigam Madre Watan

Leave a Comment