بیدر۔نارائنا ہیلتھ ہندوستان میں صحت کے میدان میں سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے جس کے 19 مقامات پر 32اسپتال ہیں اورشاہین کالج ریاست کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ایک اونچا مقام رکھتا ہے۔ شاہین ایک معیاری کالج ہے۔ اس میں لڑکے او لڑکیوں کیلئے علیحدہ کیمپس ہے۔حکومت کرناٹک نے اسے ریاست کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔شاہین انسٹی ٹیوشنزبیدر نارائنا ہیلتھ کے اڑان پروگرام کے تحت ایک تسلیم شدہ پارٹنر ہے ۔نارائنا ہیلتھ اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنزبیدر کاطلباء کی تعلیمی زندگی بدلنے کیلئے ’’اڑان‘‘نامی ایک پہل کی ہے جومعاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کے طلباء کی شناخت کے لیے بنائی گئی ہے جو تعلیمی لحاظ سے ہونہار ہیں اور جو ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ایسے طلباء کیلئے NEET کی تیاری کے لیے اسکالرشپ کے طورپرصد فیصد ٹیوشن فیس مفت ہوگی۔جس کیلئے تعلیمی اہلیت (نیٹ ریپیٹر پروگرام کے لیے) NEET 2024 میں کلیان کرناٹک ( حیدرآباد کرناٹک )ریجن کے طلبہ کے لیے کم از کم اسکور 500 اور ریاست تلنگانہ کے طلبہ کے لیے کم از کم 400 اور باقی ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے طلبہ کے لیے 550 اسکو ر لازمی ہے۔اور تمام ذرائع سے طالب علم کے خاندان کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے (انکم کا ثبوت درکار ہے)۔داخلے کی آخری تاریخ 7؍جولائی 2024ہے۔رجسٹریشن کیلئے ہماری ویب سائیٹwww.shaheengroup.org پر جائیں۔یا ٹول فری نمبر18001216235پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
next post
Related posts
Click to comment