Education تعلیم

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس شعبہ سول انجینئرنگ کے طلبہ کے شاندار نتائج

مالیگاؤں( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ  ایجوکیشن سو سائٹی ( ممبئی) کےز یر انصرام جاری شہر عزیز کی اولین انجینئرنگ کالج بنام "مولانا مختار احمد  ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC)”کے طلبہ گولڈ میڈل حاصل کر تے ہوئےپونے یونیورسٹی ٹاپرس بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں انجینئرنگ مکمل کر لینے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، سینٹرل یونیورسٹیوں ، بیرون ممالک وغیرہ کا سفر کر رہے ہیں۔ نیز ملک و بیرون ممالک کے معروف کمپنیوں میں  بر سر روزگار رہتے ہوئے اپنی قابلیت کا جوہر دکھا رہے ہیں۔ امسال شعبہ سول انجینئرنگ  ڈگری سال آخر کے کئی طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جس میں شاہ آفتاب جاوید شاہ (9.70 SGPA )،  تیج محمد  (9.63 SGPA )   ، سید شمس جہاں سید حسین (9.40 SGPA ) کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح سول انجینئرنگ ڈپلومہ سال آخر کے طلبہ شیخ ارباز عتیق(82.78 فیصد) ، محمد ہارون (79 فیصد )  ، محمد شاقب (78.89فیصد) نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ سال دوم سول انجینئرنگ ڈپلومہ کے طالب علم سعد وقاص نے سروینگ مضمون میں سو فیصد مارکس حاصل کئے۔ اسی طرح شعبہ سول انجینئرنگ  ڈگری و پالی ٹیکنیک کے طلبہ نے نیشنل لیول کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لے کر اپنی علمی و صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی انعامات کے حقدار رہے۔ تمام کامیاب طلبہ کو جناب ارشد مختار صاحب ( صدر، جامعہ محمدیہ)،  جناب راشد مختار صاحب( سیکریٹری، جامعہ محمدیہ)،   ڈاکٹر شاہ عقیل احمد( پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمداظہر( پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، پروفیسر یعقوب انصاری ( ہیڈ، سول انجینئرنگ) اور تمام اساتذہ کی جانب سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی گئی۔

Related posts

اردو لوک ادب کی روایت پر سمینار کا انعقاد

Paigam Madre Watan

مانو میں جغرافیائی اطلاعاتی نظام کے ذریعہ انجینئرنگ مسائل کے حل کے موضوع پر پروگرام

Paigam Madre Watan

شعبہ فارسی کی ہونہار طالبہ عرشی بانو کی پی ایچ ڈی مکمل.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar