عبد الحمید بن عبد الغنی سلفی
جھاڑ کھنڈ کی ایک نصرت خاتون نامی مسلم نماز روزے کی پابند لڑکی ارتداد کا شکار ہو گئی
جس کی سب سے بڑی وجہ ہے
ماں باپ کا خود علم دین سے دور رہ کر اپنی بچی کو دینی تعلیم سے دور رکھنا ہے
اگر گھر میں دینی ماحول ہوتا بچپن سے تربیت دی جاتی اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں بتایا جاتا
اللہ کی پہچان کرائی جاتی شرک کی وبا کے متعلق بتلایا جاتا تو یہ واقعہ ہر گز پیش نہیں آتا
اسی طرح گھروں میں مغریبی تہذیب والا ماحول بنا کر گھر کو برباد کرنے کا عجیب و غریب سسٹم بنایا جاتا ہے ایام طفل سے ہی بچوں کی نگرانی کرنا ضروری نہ سمجھ کر ان کا ایڈمیشن کسی ایسی اسکول میں کرانا جہاں مرد و زن کا اختلاط ہوتا ہے
اور ایسی کالج اور یونیورسٹی میں داخلہ دلوانا جہاں مرد و زن کا اختلاط ہوتا ہے
مغربی تہذیب کے شکار والدین شریعت کے قانون کو چھوڑ کر بے پردگی والی زندگی گزار نے کے لئے بھیڑیئے نما انسان کے لئے آزادی والی زندگی دیکر لڑکی کی زندگی برباد کر دیتے ہیں
اور یہ چیک کرنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی کہ میری بیٹی کے ساتھ رہنے والی لڑکی کون ہے کیا ہے وہ کسی لڑکے کے ساتھ تو اپنا وقت نہیں گزار رہے ہی
اگر موبائل چلانے کی اجازت دی گئی ہے تو ہمت نہیں ہے کہ اس کا موبائل چیک کیا جائے کہ ہماری بیٹی موبائل استعمال کر رہی ہے کیا وہ اس موبائل کے چکر میں غلط کام کے چکر میں تو نہیں پڑی ہینا
آج جو یہ معاملہ پیش آیا ہے موبائل کی وجہ سے ہی پیش آیا ہے
اگر اسی طرح گھریلو ماحول دینی نہیں رہا
علم دین سے دوری والا گھریلو ماحول رہا تو بھیڑیئے نما انسان فتنہ خور اور سماج کو برباد کرنے والے لوگ ایسے جہالت کے شکار لوگوں کو برباد کر کے رکھ دینگے
اسی لئے ہر والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد چاہے لڑکا ہو یا لڑکی انہیں دین کی تعلیم ضرور دے
توحید اور شرک کے متعلق ضرور بتلائے
اور لڑکیوں کو پچپن سے ہی مرد و زن کے اختلاط والی درسگاہ سے دور رکھے
اور پردہ کرنے پر انہیں ضرور ابھارے
اور جتنا ہو سکے موبائل سے اتنا دور رکھا جائے
ارتداد کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے
دین و دینی تعلیم سے دوری
گھریلو ماحول مغربی تہذیب کا شکار
ایسی اسکول و کالج میں تعلیم دینا جہاں مرد و زن ایک ساتھ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں
بیٹیوں کو بے پردہ گھومنے کی اجازت دینا
لھاذا قوم کو بہترین پلیٹ فارم پر لے جانا ہے تو سب
سے اہم رول جو ادا کرے گی وہ علم دین کی تعلیم ہی ہے
اللہ رب العزت اسلام کے ماننے والوں کو مرتد ہونے سے بچائے آمین