Education تعلیم

مانو میں فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی تک توسیع

حیدرآباد، (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مختلف گوشوں سے موصول ہوئی نمائندگیوں کے پیش نظر فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کے مختلف کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی 2025 ءتک توسیع کی ہے۔ سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کی جانب سے سرٹیفکیٹ، ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جاری ہیںہے۔ داخلوں کے لیے درخواستیں صرف آن لائن ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی کے بموجب بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن ان دونوں کورسز کا دورانیہ چار سال ہے۔ جبکہ ڈپلوما ان فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن 2 سال کے کورسز ہیں۔ اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ ان فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن ایک سال کے کورسز ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد کے مطابق مانو ماڈل اسکول اور مانو پالی ٹیکنیکس کے طلبہ کے لیے فیس میں خصوصی رعایت کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 8106528786 سے یا یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related posts

معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کے زیر اہتمام مسابقہ کا اقرا انٹرنیشنل اسکول کے گراونڈ میں حسن آغاز

Paigam Madre Watan

نعتیہ شاعری پر یہ نمائش اہلِ علم کے ذوقِ مطالعہ کو مہمیز کرے گی: پروفیسر اخترالواسع

Paigam Madre Watan

ہندوستان میں اسپینش سفیر جوس ماریا ریڈاؤ نے کیجریوال حکومت کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسیلنس کا دورہ کیا: آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment