International بین الاقوامی خبریں

جین جی تحریک کے سربراہ سدن کا بیان: ایک ایک بھرشٹاچاری سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا اور اب نیپال میں نیپالی ناگرک کی حکومت چلے گی

   ( نیپال:12/ستمبر 2025ء /انوار الحق قاسمی) نیپالی باشندوں کی آزادی سلب کرنے کے لیے 06/ستمبر کو اولی حکومت کےلیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا،ان کی حکومت کے خاتمے کا سبب بن گیا۔جین جی تحریک کے فعال نوجوانوں کی ملک میں پھیلی  بے روزگاری ،مالی خستگی اور کرپشن کے خلاف شدت کی لڑائی نے یہ ثابت کردیا کہ : عوام کی طاقت کے سامنے حکومت کی طاقت بے معنیٰ ہے۔
  اولی حکومت سے ملک کی آزادی کے بعد جین جی تحریک کے ایک سربراہ سدن نے میڈیا کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ :” اس بگڑے ہوئے نیپال کو بہتر بنانا،ہر ایک نیپالی کی ذمے داری ہے اور ہم نیپالیوں کو ملک کی مختلف پارٹیوں (کانگریس ،اے مالے،ماؤوادی وغیرہم)میں بٹ کر ملک کو نقصان نہیں پہنچانا ہے؛بل کہ ہم سب کو ایک ہو کر محبت کے ساتھ ملک کو ترقی دینا ہے”۔
  سدن نے  مزید یہ بھی کہا کہ ہم دیش کی قسم کھا رکھے ہیں کہ :” ہم ایک ایک بھرشٹاچاری اور گھوٹالہ باز کے گھر سے ایک ایک پیسے وصول کر یں گے،چاہے وہ جو بھی ہو اور جہاں بھی چھپ جائے وہاں سے اسے پکڑ لائیں گے اور ایک پیسے کاحساب لیں گے” ۔
  انھوں نے یہ بھی کہاکہ : ہم ملک میں ایک ایک نیپالی ناگرک کی عزت چاہتے ہیں۔ ملک میں اب تک یہ ہورہا تھا کہ جب کوئی شخص ملک کی بڑی یا چھوٹی کرسی پر بیٹھتا تھا یا سرکاری نوکری اور خدمت کرتا تھا ،تو وہ غرور اور گھمنڈ کے نشہ میں چور ہوجاتا تھا اور عوام کے ساتھ بدسلوکی و بد زبانی کو اپنا حق سمجھتاتھا اور پولیس تو کچھ زیادہ ہی مدہوش ہوگئی تھی،سوائے چند کے، سب عوام کو ” لات مارتے ہوئے اے او کرتا تھا”؛ مگر اب اس نئے نیپال میں ہر سرکاری آفیسر،کارندہ اور خادم کے لیے ہر نیپالی ناگرک کو عزت دینا اور سلام کرنا ضروری ہوگا؛کیوں کہ اب نیپال میں نیپالی ناگرک کی حکومت چلے گی۔

Related posts

نیپال حکومت اصل گستاخ کی شناخت کب تک کرے گی؟؟

Paigam Madre Watan

جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

وطن عزیز نیپال میں ایک عظیم مسابقہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment