Education تعلیم

اردو یونیورسٹی کے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح

حیدرآباد، (پی ایم ڈبلیو نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کی جانب سے شہرِ ناندیڑ، مہاراشٹر میں دو روزہ ورکشاپ بعنوان ”اختراعی طریقہ ¿ تدریس“ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ ناندیڑ کے اردو گھر میں منعقدہ اس ورکشاپ میں 50 سے زائد اساتذہ جن کا تعلق ضلع بھر کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں سے ہے پرنسپل DIET اور پرائمری ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد ناندیڑ کی اجازت سے شریک ہو رہے ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں شہر کے فیض العلوم اردو ہائی اسکول کے موظف اساتذہ اظہر مختار، محمد عظیم الدین، مفتی ظہیر الدیں، خلیل احمد،ظفر اللہ خان ، اختر صادق، شیخ عقیل اور اسداللہ خان کو اردو ذریعہ تعلیم میں ان کی گراں قدر خدمات کے لیے تہنیت پیش کی گئی۔ پروفیسر سعد الدین اور ڈاکٹر جیوت سنا دھوتمل نے مہمانانِ اعزازی کے طور پر شرکا کو تربیتی پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے پہلے دن پروفیسر عبد السمیع صدیقی، ڈاکٹر مصباح انظر، ڈاکٹر جرّار احمد اور خواجہ معین الدین نے تکنیکی اجلاسوں میں مختلف طریقہ ہائے تدریس کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

Related posts

اردو یونیورسٹی میں پروفیسر خواجہ اکرام کا لیکچر ’’مطالعہ میر کی اہمیت‘‘

Paigam Madre Watan

ثقافتی ورثے کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری

Paigam Madre Watan

ہائیر ایجوکیشن منسٹر آتشی نے کیجریوال کے دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں شرکت کی، فارغ التحصیل طلباء کو ڈگری سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment