National قومی خبریں

علاج ومعالجہ کی خدمات کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار تسلیم کیا جاتا ہے:ڈاکٹرذو الفقارعلی اعظمی

اتر پردیش(پی ایم ڈبلیو نیوز)لال گنج اعظم گڑھ میںڈاکٹر خورشید احمد کے ’’ امید ہیلتھ کیئر سینٹراینڈپولیکلینک کا افتتاح کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹرذو الفقارعلی اعظمی اور حاجی علاء الدین شاہ کے ہاتھوں فیتا کاٹ کر کیا گیا۔ڈاکٹر ذو الفقار علی اعظمی نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کا علاج کر کے کوئی بھی ڈاکٹر مریض کے لواحقین کے دل میں جگہ بناتا ہے ،مریض بھی صحتیاب ہونے کے بعد دعائیں دیتے ہیں،اسی لئے علاج ومعالجہ کی خدمات کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار تسلیم کیا جاتا ہے اور ہیلتھ کیئر سے جڑے ڈاکٹر محسنی کے پیشہ سے وابستہ کہے جاتے ہیں۔ علاج کے نام پرغیر تجربہ کار کچھ صحت خراب کرنے والی دوائیں بھی بعض نا اہل ڈاکٹر دیتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اپنے ہر عمل کا حساب خدا کے یہاں ان کو دینا ہے۔توقع ہے ’’امید ہیلتھ کیئر سینٹر ایند پولی کلینک‘‘ اپنے نام کے مصداق کام میں بھی اپنی شناخت مستحکم کرے گی۔علاء الدین شاہ نے نیک خواہشات کااظہار غریبوںکے ساتھ ڈاکٹر خورشید کے قلبی لگاؤاور ان کی طرز تخاطب سے کیا ۔ زندگی اجیرن بنا دینے والی مہنگائی کے اس دور میںقصبہ ودیہات کے رہنے والے کسی بھی مریض میں اتنی استطاعت نہیں ہوتی کہ وہ مہنگے نرسنگ ہوم یا پرائیویٹ اسپتال میں اپنا علاج کراسکے ،لال گنج علاقہ کے عوام کے لیے ایسے میں ڈاکٹر خورشید احمد بلا مبالغہ امید کی کرن کہلائیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اس موقع پر جناب حاجی علا ء الدین شاہ صاحب اور شاہنواز بھائی ،ڈاکٹر انور ،ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر لیاقت علی،انصاری ماسٹر،اسرار صاحب، محی الدین شاہ،فخر عالم ،تہذیب ہاشمی،اور دیگر مقامی لوگ بڑی تعداد میں موجود رہے۔

Related posts

Dr. Nowhera Shaik Honored for Women’s Empowerment Achievements

Paigam Madre Watan

اہلِ کشمیر کی اردو ذبان اور کتابوں سے محبت قابل رشک : ڈاکٹر شمس اقبال

Paigam Madre Watan

احمدآبادمیں یوم خواتین کے موقع پر شاندار پروگرام اور ای ٹی وی(بھارت) کی اردو نمائندہ ڈاکٹر روشن آرا کا اعزاز

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar