Game کھیل

یووا سنگم کے تحت ہماچل پردیش کے وفد نے شہر حیدرآباد کی سیر کی

حیدرآباد، ہماچل پردیش سے یووا سنگم کے وفد میں آنے والے نوجوانوں اور طلبہ نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے دورے کے بعد حیدرآباد کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کا مشاہدے سے بھرپور دن گزارا۔اس وفد نے تاریخی چارمینار اور نظام کے دور کی شان و شوکت کا ثبوت چو محلہ پیلس کا دورہ کیا۔ محل میں موجود نوادرات، فن تعمیر کا نادر نمونے محلات اور ان میں جھلکتی شاہانہ زندگی سے مندوبین خوب محظوظ ہوئے۔ہماچل پردیش کے وفد نے برلا مندر کا بھی دورہ کیا جو کہ مکمل طور پر سفید سنگ مرمر سے بنا ہوا ایک دلکش مندر ہے۔ نوبت پہاڑ کی چوٹی پر واقع، مندر نہ صرف ایک پرسکون روحانی ماحول پیش کرتا ہے بلکہ وہاں سے حیدرآباد کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ نیکلیس روڈ کے ساتھ ساتھ حسین ساگر جھیل اور متحرک شہری اسکائی لائن کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے، جو شہر کے جدید لیکن اس کے قدرتی ماحول کے ساتھ ہم آہنگی سے بھرے ہوئے تھے۔دن کا اختتام مانو کیمپس میں منعقدہ ایک پرکشش "اوپن مائک” سیشن کے ساتھ ہوا۔ اس پلیٹ فارم نے مندوبین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے، اپنے تجربات کو پیش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بامعنی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔ جہاں مندوبین نے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ یووا سنگم پروگرام عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے انہیں دیرپا یادوں میں بسانے کے وزیر اعظم کے پسندیدہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔

Related posts

ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے دہلی کے 11 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

کلیان کرناٹک جمبوری: متنوع سرگرمیوں کا دوسرا دن،طلباء نے بہترین مُظاہرہ کیا

Paigam Madre Watan

یہ ریاستِ تلنگانہ اور پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے کہ شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ کورس میں شرکت کی اور انھیںکوالیفائی کیاگیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment