Game کھیل

حیدرآباد میں اسکو لوں کے طلباء کے لئے آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس (شطرنج) کا 26/ جنوری کواردو گھر مغل پورہ میں انعقاد‎

حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) ریاست کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے لئے 26 جنوری کو اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آل انڈیا ریپلک ڈے چیس(شطرنج) ٹورنامنٹ میں  حصہ لینے والے  رجسٹریشن  کھلاڑیوں کی فہرست جناب سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے جاری کی ہے جن میں بی آر ویمل، بی بی وشالایم امیتھ‌ویاس، کے سائی سوریا، منگالہ پلی ودیا دھر، منگالہ پلی شیشدھر، دملاپتی،ابھینو، اے نہال، اے سرینیکا،اے گئینشور، بائیرا وشنووردھن پردو، محمد رضوان ، کارتکیہ اڈانکی، ایم منیکنٹا یادو، ایم جوتھی ناتھ یادو، بی سائی پرونا کمار ، بی سائی سری ہرش کمار، انینا ناراین بونگارا ،نہیت  کٹارا، کولیپکا دیپک،سیویر ڈی ایس جسونت ، ریتوھک ایس چندر بھٹہ، کے نہال، ویدولا سہرودھی، جی موریا چندرا شامل ہیں سید قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس ٹورنامنٹ  سوئس لیگ میں  تازہ ترین ٹائی بریکرز   کے ساتھ کیا جائے گا انہوں نے بتایا ک ان مقابلوں کا انعقاد 26/جنوری اردو گھر مغل پورہ  نزد اسراء ہاسپٹل حیدرآباد پر عمل لایا جائے گا  اس میگا ریپبلک ڈے چیس مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں سے خواہش کی وہ صبح 7.30 بجے مقرر مقام پر رپورٹ درج کریں اور اپنے ڈیٹ آف برتھ سرٹفکیٹ ارسال کریں انہوں بتایا کہ تمام  کھلاڑی تمام راؤنڈ کھیل سکتے ہیں  چائیے وہ جیتیں یا ہاریں  انعامات کی تقسیم 26/ جنوری کی شام عمل میں لائی جائے گی اس ٹورنامنٹ میں شرکت  کرنے والوں کو سرٹفکیٹ ، جیتے والوں کو انعامی رقم  اور میرٹ سرٹفکیٹ ،میڈلس  سے نوازا  جائے گا سید قدیر اللہ قادری نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے اسکولوں کے طلباء جن کی تاریخ پیدائش جنوری 2009 کے بعد کی ہے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہیں اضلاع کے کھلاڑیوں ،والدین اور ان کے کوچ کےلئے قیام وطعام کی سہولت فراہم کی جائے گی داخلہ فرسٹ کم فرسٹ(پہلے آو پہلے پاؤ) کی بنیاد پر دیا جائیگا مزید تفصیلات کے لئے  سید قدیر اللہ قادری سے فون نمبر اور واٹس ایپ پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

Related posts

شطرنج کھیل یادداشت ،منصوبہ بندی ،علمی مہارتوں کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار

Paigam Madre Watan

 Last Date for Registration is 15 th January 2024

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹلس مقابلوں کا اہتمام معذور طلبہ کا کرکٹ میاچ۔ خصوصی انعامات کا اعلان

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar