Delhi دہلی

وکست بھارت کے مشن کی مضبوطی کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری: ڈاکٹر شمس اقبال

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی کے صدر دفترجسولہ میں ماہنامہ خواتین دنیاکے خصوصی شمارے ’خواتین اور سائنس ‘ کااجراعمل میں آیا۔اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہاکہ وکست بھارت کے مشن کی مضبوطی کے لیے خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے۔ اگر ہمارے ملک میں عورت ترقی نہیں کرے گی تو ہم وکست بھارت کے ہدف کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔مہمان خصوصی، مشہوربایولوجسٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سابق پرووائس چانسلرپروفیسر تسنیم فاطمہ نے کہاکہ خواتین دنیاکے خصوصی شمارے ’’خواتین اور سائنس‘‘ کی اشاعت ایک خوش آئند قدم ہے ۔ہندوستان میں خواتین سائنس کے میدان میں گراں قد ر اور نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں اور جلد ہی ہندوستان دنیاکی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔انھوں نے مزید کہاکہ اس نوع کاخصوصی شمارہ وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے سلسلے میںبھی مفید اور معاون ثابت ہوگا۔قومی کونسل مسلسل اس جانب کوششیں کر رہی ہے۔اجراکی اس تقریب میں قومی کونسل کاتمام عملہ موجود تھا۔

Related posts

The sacrifices of the Heera Group and its CEO will not go in vain.

Paigam Madre Watan

اس اسکیم کی وجہ سے صارفین کے 90 فیصد بل معاف کردیئے جائیں گے اور جل بورڈ کو دہلی حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے محصول ملے گا: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام ، سرکردہ رہنمائوں کی شرکت

Paigam Madre Watan

Leave a Comment