Articles مضامین

اسلامی پردہ اور جدید فلسفہ مغرب

از- مولانا محمد نعمان رضا علیمی بنارس


اسلام انسانوں کو جس پاکیزہ طرزِ زندگی کی دعوت دیتا ہے اس میں لباس اور اس کی حدود و نوعیت بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ باحجاب ہونے کے نتیجہ میں عورت کو دینی اور دنیاوی طور پر جو بے شمار فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں وہ عقل سلیم رکھنے والے فرد پر عیاں ہیں۔ مسلمان عورت کی عظمت و وقار میں اس کے حیاء دارانہ رویے کا بھی بڑا حصہ ہے۔ وہ مغرب زدہ عورتوں کی طرح اپنے حسن کے گھمنڈ اور نمائش کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتیں۔ کیونکہ اس کی خوبصورتی ہر کس و ناکس کے لئے نہیں ہے۔ حیاء دار لباس میں ملبوس خاتون کسی بھی معاشرے میں ایک امتیازی شناخت کی مالکہ ہوتی ہے۔ مغربی باشندوں کی طرح بدن اور جنسی کشش اس کی پہچان اور اس کی معاشرہ میں اس کے مقام کے تعین کا ذریعہ نہیں بنتی ، جبکہ مغربی تہذیب میں ہر عورت کی پہچان درحقیقت اس کی جنسی کشش ہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اسلامی پردے والے حیاء دار لباس سے عورت جو عزت و وقار حاصل کرتی ہے اس کے نتیجے میں وہ مردوں کی طفیل بن کر نہیں رہتی  بلکہ معاشرے کی ایک مکمل رکن اور مکمل انسان کارتبہ عملا ًحاصل کر لیتی ہے۔ جبکہ مغربی معاشروں میں کسی عورت کا اس مقام کو حاصل کرلینا نہایت انہونی سی بات ہے۔ ایک باپردہ عورت کی زندگی مکمل ہوتی ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں مغربی عورت کاوجود کس قدر الم اور درد ناک ہوتا ہے۔ اسلام نے عورت کو خواہش پرستوں ،نفس پرستوں ، بدکاروں اور بد معاشوں کی نظروں سے خوب بچایا ہے ،ایسی صورت میں پردہ ان کے لئے تمام شرور و مفاسد سے مکمل بچاؤ ہے۔ جو مسلمان عورت باپردہ لباس نہ پہنے اس کے متعلق یہ کوئی نہیں جان سکتا کہ وہ مسلمان ہےکیونکہ وہ اپنے عقیدہ اور اپنے ایمان کا کوئی ثبوت ظاہر نہیں کرتی۔ لہٰذا وہ باپردہ لباس اختیار کر کے اپنے عقیدے کا ثبوت فراہم کرسکتی ہے۔ ایک مسلمان عورت جو اسلامی اصولوں کے مطابق حجاب کرتی ہو تو مغربی معاشروں میں رہنے کے باوجود اس شیطانی پھندے میں گرفتار نہیں ہوسکتی ، کیونکہ وہ مغربی رسوم و رواج کی پابند نہیں ہوتی۔  ادیان عالم کا بھی عمیق سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں دیگر کئی تہذیبوں میں پردے کا تصور موجود تھا ، البتہ اکثر تہذیبوں  میں پردے کے جبراََ نفاذ کی کوئی کوئی نہ کوئی شکل موجود تھی اور پردہ نہ کرنے والی عورتوں کو سزا ملتی تھی اس کے برعکس اسلام پردہ اختیار کرنے کی تاکید ضرور کرتا ہے۔ اسلام کے بنیادی مقدس مآخذ قرآن و سنت کا غیر متعصبانہ مطالعہ کیا جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہوجاتی ہے کہ اسلام میں پردے کا عمومی مقصد عورت اور مرد دونوں کی عفت و عصمت کی حفاظت  ہے۔ عہد جاہلیت میں بھی پردہ اور حجاب کا وجود تو ثابت ہوتا ہے ، لیکن اس کی مثالیں بہت قلیل ہیں۔ طلوع اسلام کے وقت حالت عام یہ تھی کہ حجاب کی جگہ نمائش و تبرج عام تھا۔ معاشروں اور  تہذیبوں میں پردہ صرف  امراء کی عورتوں تک محدود تھا۔ عرب میں بھی قبل از اسلام پردے کا رواج تھا لیکن محض امارت اور ریاست میں اعلیٰ مقام امراء کے حامل افراد کے لیے تھا۔ وہ اپنے آپ کو عام لوگوں سے برتر سمجھتے تھے۔ اس لئے وہ اپنی عورتوں کو عام لوگوں کے سامنے لانا پسند نہیں کرتے تھے۔ تاکہ کمتر لوگوں کی نظر ان پر نہ پڑے۔ اس کے  برعکس اسلام میں آزاد عورتوں پر غیر محارم سے سے پردہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اسلام کے علاوہ دوسرے  مذاہب میں عورت کے لیے محرم و نا محرم کا کوئی مخصوص تصور نہیں رہا بلکہ اکثر معاشروں میں عورت رنگین زندگی کا مظہر تھی۔ عورت عمومی طور  پر تعیش فراہم کرنے کا ذریعہ دکھائی دیتی تھی جوکہ آج بھی مغربی فکر کا جاٸزہ لیا جاٸے تو یہی چیز ملتی ہے۔ جبکہ اسلام معاشرے کو سفلی، آوارگی اور جنسی استحصال سے محفوظ رہنے کا درس دیتا ہے۔ بلاشبہ اسلام ہی حقیقی فطرت پر مشتمل اور ایک پاکیزہ تعلیم و تربیت پر مبنی نظام حیات کی طرف دعوت دیتا ہے۔

Related posts

ओवेसी बंधु झूठे नाटककार और भावुकतावादी हैं

Paigam Madre Watan

’’ مٹھی میں دنیا‘‘ کرنے والا شاعر:عظیمؔ انصاری

Paigam Madre Watan

مطالعہ کتب کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar