National قومی خبریں

ڈاکٹر ساجد نعیم کو ڈاکٹریٹ مکمل کرلینے پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے استقبالیہ

مالیگاؤں (پی ایم ڈبلیو نیوز) شہر مالیگاؤں کیلئے خوشی کا مقام ہیکہ شہر کے بزرگ صحافی انصاری احسان الرحیم کے ہونہار فرزند ڈاکٹر ساجد نعیم نے امسال پونے یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں کامیابی حاصل کی. واضح رہے ڈاکٹر ساجد نعیم شہر مالیگاؤں کے پہلے مسلم طالب علم ہیں جنھوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے مشکل ترین شعبہ الیکٹرانکس اور پونے یونیورسٹی کی تاریخ میں وہ پہلے مسلم طالب علم بنے جنھوں نے اس مضمون میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی. مالیگاؤں شہر سماج وادی پارٹی کے مقامی ذمہ داران میں معروف سیاسی شخصیت جناب مستقیم ڈگنیٹی اور متحرک سوشل ورکر جناب احتشام شیخ بیکری والا نے ڈاکٹر ساجد نعیم اور ان کے والد محترم صحافی انصاری احسان الرحیم کو مبارکباد پیش کی. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر مالیگاؤں کی ترقی کیلئے ہر شعبہ میں اعلی تعلیم یافتہ افراد کی بہت زیادہ ضرورت ہے. آج جس طرح سے ڈاکٹر ساجد نعیم نے پی ایچ ڈی مکمل کی اور طلبہ کیلئے مشعل راہ بن کر اپنے شہر, خاندان اور والدین کا نام روشن کیا. موصوف نے ڈاکٹر ساجد نعیم کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی. نواجون سماجی و سیاسی کارکن احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ ڈاکٹر ساجد نعیم نے مالیگاؤں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا سفر شروع کیا اور پونے شہر میں کئی سالوں تک تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہے. موصوف کی جدوجہد, مسلسل لگن و محنت اور قربانیوں نے انھیں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی. ڈاکٹر ساجد نعیم ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور بطور لیکچرار , ریسرچ اسکالر, صحافی اور سوشل اکٹیویسٹ اپنی خاموش خدمات انجام دے رہے ہیں. اس استقبالیہ تقریب میں اشفاق لعل خان, شکیل احمد ہمدانی (ایم ڈی ایف), سبحان میجر, صابر ماسٹر, عمران راشد, وسیم بیگ, ابرار انصاری, تنویر احمد, عبداللہ انصاری اور دیگر احباب نے شرکت کی. اخیر میں جناب انصاری احسان الرحیم کی جانب سے تمام ہی مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا گیا.

Related posts

डॉ. नौहेरा शेख का हैदराबाद के पुराने शहर को गोल्ड सिटी बनाने का संकल्प

Paigam Madre Watan

मक्का मस्जिद के इमाम सईदुर्र हमान अजीज के साथ मॉब लिंचिंग की कोशिश

Paigam Madre Watan

Dr. Nowhera Sheikh’s roadshow in the Hyderabad MP constituency.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar