Articles مضامین

قربانی

محرر: عبد الحمید بن عبد الغنی سلفی

(۱) قربانی میں سب اہم رول توحید کا ہے: بغیر اللہ کا نام لیے ذبیحہ حلال نہیں ہوتا وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ.
اسی طرح غیر اللہ کے نام پر کی گئی قربانی لعنت کاسبب ہے لعن اللہ من ذبح لغير الله
اور ایسے شخص کی قربانی قبول نہیں ہو تی ہے اور اس کا ذبیحہ کھانا حرام ہے اور اس گناہ کبیرہ میں مرتکب انسان مشرک کہلانے کا حق دار ہے جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان حرمت علیکم الميتةوَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْـزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌo
اسی طرح اللہ نے قرآن میں دوسری جگہ فرمایا
: (قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ * لَا شَرِيكَ لَه

علامہ ابن باز سے غیر اللہ کے نام پر کیے جانے والے ذبیحے کے کھانے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا قربانی ایک عبادت ہے
اور غیر اللہ کے نام پر قربانی کرنے والا شرک اکبر کا مرتکب ہے
اور وہ مشرک ہے اس لئے اس کا ذبیحہ حرام ہے اور اس ذبیحہ کو کھانا بھی حرام ہے
(۲) قربانی میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ضروری ہے : قربانی کرنے کا حکم عید کی نماز کے بعد ہے
اگر کوئی شخص اللہ اور اس کے رسول کی پیروی کو چھوڑ کر اپنی مان مانی کرتے ہوئے عید کی نماز کے قبل قربانی کر رہا ہے تو وہ قربانی قبول نہیں ہے
اس لئے کے فرمان رب و رسول ہے

2129- وَعَنْ أَنَسٍ  قَالَ: قَالَ رسولُ الله ﷺ يَوْمَ النَّحْرِ: مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وَلِلْبُخَارِيِّ: مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا يَذْبَحُ لِنَفْسِهِ، وَمَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَدْ تَمَّ نُسُكُهُ،
ان تمام دلائل سے یہیں معلوم ہوتا ہے کہ قربانی میں اطاعت رب و رسول ضروری ہے
(۳) قربانی ابراھیم علیہ السلام کی سنت کو زندہ رکھتی ہے : اللہ رب العزت کو ابراھیم علیہ السلام کی قربانی اتنی پسند آئی کے آنے والی تمام امت کے لئے جانور کی قربانی کو جائز قرار دے کر ابراھیم علیہ السلام کی سنت کو زندہ رکھا
(۴) قربانی غریبوں اور فقیروں کی مدد کا ذریعہ ہے: ہم ہمارے معاشرے کا جائزہ لے تو ہمیں معلوم ہوگا ہمارے سماج میں کئی لوگ غربت کے شکار ہوتے ہیں اس کے سبب کئ دنوں تک گوشت کی لذت نہیں حاصل کرسکتے ہیں
ایسے لوگوں کو قربانی کے وقت ہی گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے
اس لئے اللہ نے غریبوں کی مدد قربانی کے ذریعے کی ہے اس فرمان کو نازل کرکے
ويذكروا اسم الله
أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۖ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ
اسی طرح اللہ کے رسول کا فرمان ہے
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلّم قال : ” كلوا وادخروا وتصدقوا ". رواه مسلم

لھاذا ہم قربانی کرے تو غریبوں کا ضرور خیال کریں گوشت کو‌ جمع کر کے فریز کی زینت نا بنائے
آج ہمارے یہاں بعض جگہ گوشت نہیں تقسیم کیا جاتا
صرف ایک رواج پورا کیا جاتا ہے
جس میں ایک گوشت کا ٹوکڑا اور دو ٹوکڑے چربی کے
یہ تقسیم صحیح نہیں ہے
علماء کرام کا کہنا ہے گوشت کے تین حصے کئے جائیں
ایک حصہ‌ رشتہ داروں کا ایک حصہ‌ عام تقسیم کے لئے اور ایک حصہ‌ خود کے لئے
اگر اس طرح کیا جائیں تو ان شاء الله ہر ایک انسان تک ضرور گوشت پہنچایا جائے گا
قربانی محبت کا پیغام دیتی ہے : کتنے گھرانے ایسے ہوتے ہیں جہاں آپسی تعلقات صحیح نہیں ہوتے ہیں لیکن تقسیم گوشت اور عید کی خوشی کی وجہ سے آپسی اختلاف ختم ہوجاتا ہے
قربانی کئی لوگوں کی کمائی کا ذریعہ بنتا ہے: ویسے توقربانی کے جانور کا گوشت بیچ کر کمانا حرام ہے
لیکن‌ اس قربانی کے سبب کئی لوگوں کی کمائی اچھی خاصی ہوجاتی ہے
قربانی کے جانور کے ذریعے
قربانی کے چمڑوں کے ذریعے (قربانی کرنے والا شخص چمڑا بیچ کر اس کی قیمت کو خود پر نہیں خرچ کر سکتا ہے)
اسی طرح قصائیوں کا سب سے زیادہ فائدہ قربانی کے دنوں میں ہی ہوتا ہے

قربانی عقیدے کو مضبوط کرتی ہے
قربانی سنت کی پیروی کرنا سکھاتی ہے
قربانی ہمیں ابراھیم علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد دلاتی ہے
قربانی غریبوں کی مدد کا ذریعہ بنتی ہے
قربانی محبت کی تعلیم دیتی ہے
قربانی تاجروں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے
اگر قربانی کی طاقت رکھتے ہیں تو ضرور بغیر ریاء و نمود کے خلوص و للھیت کے ساتھ قربانی کرتے ہوئے گوشت کی صحیح تقسیم کر کے خود بھی کھائے اور لوگوں کو بھی کھلائے
اللہ ہم سب کو قربانی کرنے کی طاقت دے
آمین

Related posts

سوشل میڈیا اور قلم کا فتنہ

Paigam Madre Watan

ہندوستان کی ترقی انصاف کے بغیر ممکن نہیں

Paigam Madre Watan

लोकसभा चुनाव की कैसी बन रही है तस्वीर 

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar