نئی دہلی، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے بوڑھے اور بیمار والدین کو اذیت دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ آپ مجھے توڑنے کے لیے میرے والدین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ میری والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اور میرے والد ٹھیک سے نہیں سن سکتے۔ وزیراعظم، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میرے بوڑھے والدین مجرم ہیں؟ اس سے پہلے آپ نے مجھے جھکنے اور توڑنے کے لیے میرے ایم ایل اے اور وزراء کو گرفتار کیا۔ جب میں نہ ٹوٹا تو انہوں نے مجھے گرفتار کر لیا۔ مجھے جیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ آپ کی لڑائی میرے ساتھ ہے۔ میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو کیوں اذیت دے رہے ہیں؟عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ نے اب تک مجھے جھکانے اور توڑنے کی بہت کوشش کی ہیں ۔ آپ نے میرے کئی ایم ایل ایز کو ایک ایک کرکے گرفتار کیا۔ لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ پھر آپ نے میرے وزراء کو گرفتار کر لیا مگر مجھے جھکا نہ سکے۔ پھر آپ نے مجھے گرفتار کر لیا۔ تہاڑ میں مجھے طرح طرح سے تشدد کا نشانہ بنا کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔آپ نے مجھے توڑنے کے لیے میرے بوڑھے والدین کو نشانہ بنایا ہے۔ میری والدہ بہت بیمار ہیں، وہ کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔ مودی جی، جب آپ نے مجھے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا، وہ اسی دن دوپہر کو اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر لوٹی تھیں۔ میرے والد کی عمر 85 سال ہے اور وہ ٹھیک سے سن نہیں سکتے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میرے والدین مجرم ہیں؟ آپ اپنی پولیس کو ان سے پوچھ گچھ کے لیے کیوں لا رہے ہو، میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو کیوں اذیت دے رہے ہو۔ تمہاری لڑائی مجھ سے ہے، میرے والدین کو تنگ کرنا بند کرو۔ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے.
Related posts
Click to comment